5 مئی 2011 - 19:30

امریکی صدر اوباما نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ابنا: امریکی قوم سے ٹیلی وژن پر کئے گئے ایک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نائن الیون کے دن ہونے والی تباہ کاریاں یاد دلائیں اور القاعدہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے قبل انہیں معلومات مل چکی تھیں کہ اسامہ کہا ں چھپا ہوا ہے اور کافی معلومات کی بنیاد پر گذشتہ دنوں ایبٹ آباد پاکستان میں ایک آپریشن میں اسامہ بن لادن مارا گیا اور اسکی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے۔یاد رہے کہ سن اسی کے عشرے میں اسامہ بن لادن امریکی سی آئی اے کے ساتھ مل کر سلبق سویت یونین کے خلاف لڑی جانے وال جنگ میں امریکہ کا قریبی حلیف تھا تاہم 11 ستمبر کے مشکوک واقعات کے بعد امریکہ اور القاعدہ میں بظاہر ٹھن گئی جس کے بعد امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کے خلاف نام نہاد جنگ کا آغاز کردیا اور اب دس سال کا طویل عرصہ گذرنے بعد اسامہ بن لادن کے مارے جانے کی خبر نائن الیون کے مشکوک واقعات کی طرح عالمی سطح پرگردش کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110