4 مئی 2011 - 19:30

فیصل آباد کی صنعتوں کو دوسرے روز بھی گیس کی فراہمی بند ہے جس کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں ۔

ابنا: محکمہ سوئی گیس کی جانب سے فیصل آباد کی صنعتوں کو تین دن کیلئے گیس بند رکھنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت آج دوسرے روز بھی فیصل آباد کے صنعتی اداروں میں گیس کی بندش کے باعث پیداواری عمل رکا ہوا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے ہزاروں مزدور بے روز گار ہیں ۔آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین شیخ محمد سعید کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے صنعتوں کو پندرہ مارچ سے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود ہفتہ وار تین روزہ گیس بندش صنعتوں کو تباہ کرنے کی سازش ہے اور صرف پنجاب کی صنعتوں کو گیس لوڈشیڈنگ نا انصافی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169