ابنا: ہندوستان کے وزیر داخلہ پی چدامبرم نے جمعرات کی صبح کہا ہے کہ جائے حادثہ سے وزیر اعلی ڈورجی کھنڈو اور ایک دیگر شخص کی لاش کو پہلے زمین کے راستے لوگو تھانگ گاؤں لایا گیا اور پھر اسے توانگ منتقل کردیا گیا۔باقی تین لاشوں کو بھی توانگ لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ لاشیں حادثے میں بری طرح جھلس جانے کی وجہ سے فوری طور پر قابل شناخت نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ کاہیلی کاپٹر توانگ سے دارالحکومت ایٹانگرجارہا تھا لیکن بیس ہی منٹ بعد اس کاایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169