3 مئی 2011 - 19:30

تحریک ناموس رسالت کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے نام پر صلیبی جنگ مسلمانوں کے خلاف تعصب کی بنیاد پر لڑی جارہی ہے مسلمان یہ کہنے میں حق بجانب ہونگے کہ اس جنگ میں جو مسلمان بھی مارا جائیگا وہ شہید اور قوم کا ہیرو ہوگا۔

ابنا: اسامہ بن لادن کی موت پر امریکی صدر کے انصاف پورا ہونے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انصاف اس دن پورا ہو گا جب عراق‘ افغانستان اور پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو مارنے والے امریکی دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور انشاء اللہ ان کا انجام قریب ہے‘ روس کے زوال کے بعد انشاء اللہ دوسری سپر پاور امریکہ بھی جلد زوال پذیر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر کے بقول انصاف پورا ہو گیا ہے توامریکہ کو آج ہی اس نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ختم کرنے اور ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردینا چاہئے ۔ 

.......

/110