1 مئی 2011 - 19:30

امریکی صدرباراک اوبامہ نے القاعدہ کے رہنمااسامہ بن لادن کی پاکستان میں ایک فوجی کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کردیاہے۔

ابنا: امریکی صدرباراک اوبامہنے القاعدہ کے رہنمااسامہ بن لادن کی پاکستان میں ایک کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کردیہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہنے قوم سے خطاب میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کارہنما آج پاکستان کے شہرایبٹ آباد میں اسپیشل فورسزکی ایک کارروائی میں ماراگیاہے۔اس کی لاش امریکہ کے پاس ہے ۔امریکی صدرنے کہا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاع گذشتہ ہفتے ملی تھی۔ اس آپریشن سے متعلق معلومات پر پاکستان سے تبادلہ خیال کیا گیا اوراسلام آباد نے اس میں مدد کی۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکہکے لیے آج تاریخی دن ہے۔اسامہ نے بےگناہ امریکیوں کونشانہ بنایا وہ نائن الیون حملوں کاذمہدارتھا۔اس نے امریکہکے خلاف اعلان جنگ کررکھاتھا ۔اس کوقتل یا گرفتارکرنا امریکہکی ترجیح تھی ۔امریکی صدر نے اس کارروائی کو امریکہ اور پاکستان کی بہت بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں پاکستانی فوج کا بھر پورتعاون رہا، امریکی صدر نے کہا کہ اسامہ اسلام کا رہنما نہیں تھا بلکہ دہشت گردی کا رہنما تھا جس ہلاک کردیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169