ابنا: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو کے طیاروں کے بڑے حملے میں لیبیا کے ڈکٹیٹر صدرمعمر قذافی کا سب سے چھوٹا بیٹا اورتین پوتے ہلاک ہوگئےہیں۔لیبیا کی حکومت کے ترجمان موسی ابراہیم نے طرابلس میں نیوزکانفرنس میں بتایا کہ نیٹو کی فضائی کارروائی میں معمر قذافی کا بیٹا سیف العرب قذافی اور تین پوتے ہلاک ہوگئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق نیٹو طیاروں نے ان کے گھر پرتین میزائل داغے۔ حملے کے وقت معمرقذافی، ان کی اہلیہ دیگردوستوں اوررشتے داروں کے ساتھ اس گھرمیں موجود تھے۔ تاہم قذافی اوران کی اہلیہ محفوظ رہیں جبکہ کچھ افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے صحافیوں کو طرابلس میں واقع اس تباہ شدہ گھرکا دورہ کرایا۔۔اورملبے کے ڈھیرمیں پڑے میزائل دکھائے۔ترجمان کے مطابق حملے میں ہلاکہونے والے انتیس سالہ سیف العرب قذافی، کرنل معمر قذافی کے 6 بیٹوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ادھر نیٹو نے قذافی کے بیٹے کی ہلاکت کی تائید نہیں کی ہے البتہ باب العزیزیہ پر حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حملے فوجی ٹھاکانوں پر کئے گئے ہیں۔ادھرانقلابیوں نے نیٹوکے فضائی حملے میں قذافی کے بیٹے کی ہلاکت پرجشن منایا۔بن غازی میں لوگوں نے خوشی میں شدید ہوائی فائرنگ کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
169
30 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 239378
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو کے طیاروں کے بڑے حملے میں لیبیا کے ڈکٹیٹر صدرمعمر قذافی کا سب سے چھوٹا بیٹا سیف العرب اورتین پوتے ہلاک ہوگئےہیں۔