24 اپریل 2011 - 19:30

لیبیا پر نیٹو طیاروں کے فضائی حملوں کاسلسلہ جاری ہےتازہ ترین حملوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: ادھرطرابلس میں سرکاری ٹی وی کی عمارتوں میں دھماکے سنے گئے۔نیٹو طیاروں نے طرابلس میں بمباری کی ہےجس کے بعد تین سرکاری ٹی وی اسٹیشنوں کی نشریات  آدھے کھنٹے کے لئےمعطل ہوگئیں۔نیٹوکے طیاروں نے معمرقذافی کے کمپاؤنڈ کوبھی نشانہ بنایا۔حکومتی ترجمان کے مطابق قذافی کے باب العزیزیہ کمپاؤنڈ کے نزدیک انتہائی طاقتوردھماکے ہوئے جس سے تین افرادہلاک ہوگئےقذافی کے مغربی دوست اب اس سے تیل حاصل کرنا نہیں چاہتے وہ قذافی کے مخالف انقلابیوں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں اس طرح لیبیا کے عوام نادان قذافی اور اس کے نادان مغربی دوستوں کی بربریت اور ظلم و ستم کا شکار ہیں۔