24 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسیکریٹری سعید جلیلی نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر مغربی ملکوں کے دوغلے رویے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: سعید جلیلی نے آج بیرون ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب میں انسانی حقوق کی حمایت میں مغربی ملکوں کے جھوٹے نعروں کی طرف اشارہ کرتےہوئے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے تعلق سے ان کے دوغلے رویوں کی مذمت کی اور مغرب کی اس دوہری پالیسیوں پرسے پردہ اٹھائےجانے کی ضرورت پربھی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کوعوام کی بیداری اور حالیہ تحریکوں میں ان کے کردار سے نقصان پہنچا ہے۔سعید جلیلی نے علاقے کے عوام کی ہوشیاری کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ مغرب کی جانب سے عوامی تحریکوں کے ہائي جیک کئے جانے کا اندیشہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110