اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائگانی نے اتوار کے روز ملک کے ممتاز قراء قرآن کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کے جرائم خاص طور پر قرآن مجید کے دسیوں نسخوں کو نذر آتش کرنے جیسے غیر انسانی اور غیر اسلامی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: میں قرآن مجید کو نذر آتش کئے جانے کی اس عظیم مصیبت پر حضرت ولی عصر (عج) کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔انھوں نے کہا: افسوس ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کہلوانے والے اور قرآن کریم کے تحفظ کا دعوی کرنے والے لوگ بحرین میں آل سعود سے وابستہ گماشتوں اور آل خلیفہ حکمرانوں کے توسط سے مساجد کو نذر آتش کرتے ہیں اور قرآن مجید کو جلادیتے ہیں جبکہ ان کے ان جرائم کا نہ کوئی عذر قابل قبول ہے اور نہ ہی کوئی بہانہ۔انھوں نے کہا: قرآن مجید کے تحفظ کے دعویدار لوگ اسلامی ممالک میں بغاوت و طغیان کررہے ہیں اور اسی بھونڈے فعل کا ارتکاب کررہے ہیں جس کا ارتکاب حال ہی میں امریکی پادری نے کیا۔ ہم تاریخ میں پہلی بار یہ عمل ان لوگوں سے دیکھ رہے ہیں جو مسلمان ہونے کے دعویدار ہیں۔ آیت اللہ العظمی صافی نے کہا: بعض مسلمان نما لوگوں کی جانب سے اسلامی ملکوں میں طغیان اور درندگی ان کی قسی القلبی کی علامت ہے جس کی بنا پر وہ قرآن مجید کی یوں بے حرمتی کرتے ہیں اور یہ جرم اتنا عظیم ہے جو زبان پر ہی نہیں لایا جاسکتا۔ حضرت آیت اللہ العظمی صافی نے کہا: آل خلیفہ اور آل سعود درندے اور بکے ہوئے لوگ ہیں جن کی غیر انسان فطرت آج بحرین میں نمایاں ہوگئی ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ ان کی یہ غیر انسانی فطرت حقیقت کی صدا نہیں سنتی اور اس کے کان قرآنی آیات کی صدا کے سامنے بہرے ہیں۔ یہ لوگ عنقریب اپنے باطل افعال اور نظرات میں گرفتار ہوجائیں گے اور عظیم ترین مصائب ان پر نازل ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسے کئی جابر حکمران ہوگذرے ہیں جو قرآن مجید کا نور بجھانا چاہتے تھے لیکن وہ اس حقیقت سے غافل تھے کہ قرآن کا نور ہرگز ہرگز بجھنے والا نہیں ہے اور وہ ہرگز ہرگز اپنے پلید نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہونگے اور قرآن کا نور پوری دنیا میں فروغ پائے گا تا ہم یہ امریکہ کے حامی اور اس کے غلام ہیں جو تیزرفتاری سے نابودی کی طرف جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا: حتی وہ لوگ جو قرآن سے شناسائی نہیں رکھتے لیکن جب اس کتاب کا معمولی سا مطالعہ کرتے ہیں اس کی عظمت سے واقفیت حاصل کرلیتے ہیں اور اس کی عظمت کے سامنے خضوع و خشوع کا رویہ اپناتے ہیں لیکن بکے ہوئے حکمران یقیناً کسی دن اس ظلم عظیم کی پاداش میں زوال کا شکار ہونگے اور انہیں زمین پر ماردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ انسانوں کا پروگرام ہی قرآن ہونا چاہئے تا کہ وہ ہدایت کے مقام پر فائز ہوجائیں، ہمارے نوجوان اور طلبہ بھی قرآن اور اہل بیت (ص) سے غفلت نہ کریں اور ان سے دور نہ ہوں کیونکہ نجات کا واحد راستہ یہی ہے اور دوسرے راستوں پر گامزن ہونا خطا اور غلطی ہے۔ انھوں نے کہا: قرآن سے آگہی انسان کو انسانیت کے مطابق زندگی گذارنے کی جانب لے جاتی ہے اور جس شخص کی فطرت پاک ہو وہ اس راہنمائی اور ہدایت سے فیض اٹھاتا ہے۔ آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے کہا: ہمیں فخر ہے کہ ہماری شناخت اور ہمارا تشخص اسلامی ہے اور ہم امیرالمؤمنین اور اہل بیت علیہم السلام کے شیعہ ہیں اور ہم اس کو اپنے لئے افتخار و اعزاز سمجھتے ہیں۔ آیت اللہ العظمی صافی نے مجلس میں حاضر خواتین سے مخاطب ہوکر کہا: مجھے امید ہے کہ آج ہی مادی دنیا میں دینی استقامت کے ساتھ اچھی طرح مختلف قسم کی پلیدیوں کے سامنے ڈٹ جائیں اور اسلامی تعلیمات و معارف کی تبلیغ کریں اور جان لیں کہ حجاب کی پابندی اور چادر پہننا آپ کے لئے عظیم ترین اعزازات اور عبادات میں شمار ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا: حجاب خواتین کے لئے سب سے بڑا افتخار ہے اور خواتین کے امتیازات میں سے ایک اہم امتیاز یہی چادر اور حجاب کا تحفظ ہے جس کو کسی صورت میں ناچیز اور غیر اہم نہیں سمجھنا چاہئے۔........../110
24 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238347
انھوں نے کہا: آل خلیفہ اور آل سعود وحشی اور بکے ہوئے لوگ ہیں جن کی غیر انسانی فطرت آج بحرین میں نمایاں ہوچکی ہے۔ ان کی وحشی فطرت حق و حقیقت کی صدا سننے کے لئے تیار نہیں اور ان کے کان آیات قرآن کی صدا کے سامنے بہرے ہوچکے ہیں اور یہ لوگ عنقریب اپنے ہی باطل اعمال میں گرفتار ہوجائیں گے اور عظیم ترین مصائب ان پر نازل ہونگے۔