ابنا:ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے بحرینی عوام پر بحرینی اور سعودی حکومتوں کے سنگین جرائم اور مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور بحرینی اور سعودی حکام کے خلاف نعرے لگائے ، مظاہرین نے بحرین سے جرائم پیشہ سعودی فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ بھی کیا۔یہ احتجاج استنبول کے گلاتا سرای سے آغاز ہوا اور تقسیم اسکوائر پر اختتام پذیرہوا۔ مظاہرین نے مسجدوں کی شہادت اور قرآن مجید چلانے پر سعودی فوجیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے اس فعل کو غیر اسلامی قراردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت امریکہ اور اسرائیل کی تقلید کرنا اور ان سے مدد مانگنا چھوڑ دے کیونکہ اللہ تعالی کو چھوڑ کرامریکہ سے مدد مانگنا واضح شرک ہے اور امریکہ و اسرائیل کو اپنا سرپرست بنانا سعودی وہابیوں کےکفر و شرک کی واضح علامت ہے۔
23 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238278
ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے بحرینی عوام پر بحرینی اور سعودی حکومتوں کے سنگین مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔