22 اپریل 2011 - 19:30

صویہ پنجاب کے سیکریٹری ہوم نے کہا ہے کہ سعودی قابض افواج کی بربریت کے خلاف مظاہرے فساد فی الارض کے زمرے میں آتے ہیں۔

ابنا: سعودی عرب کی حکمران خاندان آل سعود الفیصل اور امریکی گٹھ جوڑ سے جو کچھ اس وقت مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک میں ہورہا ہے اس سے تو اب تمام دنیا کے مسلمان باخبر ہوچکے ہیں اور مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

ادھر پاکستان کے شہر لاہور میں اس وقت  آل سعود اور یہود کی طرف سے تیونس مصر یمن اور بحرین کی عوامی بیداری کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہونے والی سازشوں کے خلاف احتجاج کرنے والے علماء کو گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔ملنے والی اطلاعات کے مطابق علامہ وقار الحسنین ان ہی علماء میں سے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے مسلسل چھاپے مارے اور نہ ملنے پر ان کے بھائی کو گرفتار کیا جنہیں ہوم سکریٹری سے بات کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

ہوم سیکرٹری پنجاب نے ملاقات کرنے والے سے کہا کہ سعودی عرب کے جرائم کے خلاف احتجاج نہ کریں ۔کیونکہ یہ فساد فی الارض ہے۔مسلم لیگ ایک سینئر رھمنا مخدوم جاوید کی بات اب واضح ہوتی ہے کہ مسلم لیگ نواز پاکستان میں سعودی ایجنڈے پر کام کرہی ہے۔

مخدوم جاوید نے صاف کہا تھا کہ سعودی عرب سے امریکی ڈکٹیشن لیا جاتا ہے۔

پنجاب حکومت کا متعصبانہ رویہ اور دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اور اہل تشیع اور بریلوی اہلسنت کے قتل عام میں تعاون تو کسی سے پوشیدہ نہیں تھا لیکن اب یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ نواز شریف دس سال میں برین واش ہوکر مکمل طور پر سعودی کنٹرول میں جاچکے ہیں اور وہ پاکستان میں بھی سعودی برانڈ کے اسلام اور متعصب و متشدد تعلیمات کے داعی بن چکے ہیں۔کیا آل سعود کسی مقدس چیز کا نام ہے؟

آخر آل سعود کسی صحابہ کرام یا خاندان رسالت کا نام تو نہیں ہے جس کے خلاف احتجاج کو جرم اور فساد فی الارض قرار دیا جارہا ہے!۔کیا کوئی ہے اس دنیا میں جس کی نظروں سے آل سعود کے بادشاہوں اور ہزاروں شہزادوں کی عیاشیوں کے الف لیلوی قصے نہ گذرے ہوں؟ آل سعود اس وقت امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اٹھنے والی ہر صدا کو خاموش کررنے کے درپے ہے؛ کیا یہ سب کچھ اسلام کی حمایت اور امت مسلمہ کی ترقی کے لئے ہے؟کیا یہ آل سعود ہی نہیں کہ جو فلسطین سے لیکر افریقہ تک یہود نصاریٰ کے ہم قدم و ہم رقاب ہیں؟شاید ویکی لیکس نے صحیح لکھا ہے کہ آ ل سعود کے پاس نزدیک پاکستان کی حیثیت اپنے ایک صوبے جیسی ہے جہاں جب چاہو جو کرو کوئی روک ٹوک نہیں!۔پنجاب حکومت کے بعض اقدامات ایسے ہیں جو پاکستانی معاشرے کے لئے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہیں۔ اگر مسلم لیگ کا ایجنڈا یہ ہے تو پھر اس ملک کا خدا ہی حافظ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110