ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے تہران میں علاقائی صورتحال کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار میں تقریر کے دوران خطے کی اقوام پر تشدد سے اجتناب کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ممالک کے داخلی امورمیں مداخلت نہیں کرتا ہے۔ علی اکبر صالحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ علاقائي صورتحال کے بارے میں بہت سی قیاس آرائياں کی گئي ہیں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا ہے اور وہ اس اصول کی مکمل پابندی کرتا ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے تہران قاہرہ تعلقات کے باہمی تعاون کی سطح بلند تر کرنے کے سلسلے میں مصر کی جانب سے دلیرانہ اقدام کۓ جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علی اکبر صالحی نے ایران اور مصر کے حکام کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات اور خط کے تبادلے کی جانب اشارہ کرتےہوۓ کہا کہ ایران اور مصر عالم اسلام کے دو اہم رکن ہیں اور ان دونوں کے درمیان تعاون خطے میں قیام امن کے سلسلے میں بہت زیادہ ممدو معاون ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110