ابنا: مصر کے امریکہ و اسرائيل نوازسابق ڈکٹیٹر صدرحسنی مبارک کی مدتِ حراست میں مزید پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے اور انہیں جیل منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔پبلک پراسیکیوٹر نے حسنی مبارک کی مدت حراست میں پندرہ دن کی توسیع کا اعلان کیا ۔ سابق صدر کو 15 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا اور وہ شرم الشیخ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔ تفتیشی ماہرین کی ٹیم نے گذشتہ روز اسپتال میں اُن سے تین گھنٹے تک تفتیش کی مصری ذرائع کے مطابق مصری حکام حسنی مبارک کو اسپتال سے جیل منتقل کرنے پر غور کررہے ہیں ۔
22 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238097
مصر کے امریکہ و اسرائيل نوازسابق ڈکٹیٹر صدرحسنی مبارک کی مدتِ حراست میں مزید پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے اور انہیں جیل منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔