20 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دشمن، طاقت اور فریب و مکاری سے قوموں کو ایک دوسرےکے خلاف صف آرا کرنا چاہتا ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج صوبہ کردستان میں عوامی اجتماع سے خطاب میں دشمنوں کی تفرقہ انگيز سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہا کہ علاقے کی قوموں پرظاہر ہوچکا ہےکہ ان کے اصلی دشمن امریکہ اور صیہونی حکومت ہے۔ صدراحمدی نژاد نے کہا کہ دنیا پر مسلط نظام قوموں کے برحق مطالبات جو عدل و انصاف، عزت اور حق خوداردیت سے عبارت ہے ان میں انحراف پیدا کرنا چاہتاہے اور امریکہ اور صیہونی حکومت سے مقابلے کے لئے قوموں کے ارادوں کومتزلزل کرنا چاہتا ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے گریٹر مشرق وسطی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ قوموں کی بیداری سے بڑا مشرق وسطی امریکہ اور صیہونی حکومت کےبغیر وجود میں آئےگا۔ انہوں ںے کہا کہ دشمن تین صدیوں سے ملتوں کی دولت و ثروت لوٹ رہے ہیں اور آج بھی نئے نئےطریقوں سے فریبی چالیں چل رہے ہیں اور وہ برسوں سے ملت ایران پر دباو ڈال رہے ہیں تاکہ وہ اپنے حق سے دستبردار ہوجائے، لیکن ہماری قوم کی پائداری نے دشمن کو شکست دیدی ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے قوم کی استقامت و پائداری اور اتحاد پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ تسلط پسند طاقتیں ختم ہوجائيں گي اور جس چیز کو بقاحاصل ہے وہ قوموں کا ارادہ اور انسانی اقدار ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110