19 مارچ 2011 - 20:30

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے 29 فروردین اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دن کی مناسبت سے بعض اعلی کمانڈروں نے ملاقات کی۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 29 فروردین اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دن کی مناسبت سے بعض اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فوج کی بہت اچھی کارکردگی اورکوششوں کی تعریف اور قدردانی کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوری نظام میں اللہ تعالی نے خدمت کرنے کا جو بہترین موقع عطا کیا ہے اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور اپنی تمام فکری اور عملی توانائیوں ،صلاحیتوں اور ظرفیتوں کو میدان میں لانا چاہیے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے فرمایا: جس میدان میں بھی فکری اور عملی توانائیوں اور ظرفیتوں کو خلوص کے ساتھ پیش کیا جائے گا اس میں اللہ تعالی کی مدد و نصرت اور فضل و کرم شامل حال ہوگا اور روزبروز کامیابیوں کی راہیں ہموار ہونگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110