14 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری عوامی تحریکیں اور اسلامی بیداری کی لہر ایران کے اسلامی انقلاب کا پرتو ہے ۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصطفی محمد نجار نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان میں مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی عالمی سامراج کے ہاتھوں ایران کے قومی سرماۓ کی لوٹ مار کے خاتمے اور ان کے پٹھوؤں کے ایران سے باہر نکالے جانے کا باعث بنی اور اس کامیابی نے مسلمان ملتوں کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کردی۔ مصطفی محمد نجار نے مزید کہا کہ آج اقوام بیدار ہوچکی ہیں اور وہ اپنی ہوشیاری اور اتحاد کی بدولت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ناپاک سازشوں کے دھوکے میں نہیں آئيں گي۔ وزیر داخلہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ آج ایران میں دنیا کے ہر ملک سے زیادہ امن پایا جاتا ہے کہا کہ ایران میں پایا جانے والا امن فوجی سازوسامان کا رہین منت نہیں ہے بلکہ اس کا سب سے اہم سبب ملت اور حکومت کا اتحاد ہے ۔ اور یہی چیز دشمنوں کی ناامیدی کا باعث ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110