ابنا: ہڑتال کی کال علیحدگي پسند جماعتوں نے دی تھی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور یسین ملک کی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جیسی تنظیموں نے آج ہڑتال کی کال دی تھی اگرچہ حریت کے دھڑوں نے سنیچر کوہی ہڑتال کی کال دی ہے مگر یسین ملک کی تنظیم نے دو دنوں کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے آج ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بھی بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بہت ہی کم تھا۔ سرینگر کے بالائی علاقے میں ہڑتال کا پورا اثر دیکھا گیا۔ سڑکوں پر سیکورٹی فورسز کے جوان خاصی تعداد میں گشت کررہے تھے ۔جمعہ کو سرینگر کے کدل علاقے میں جمیعت اہل حدیث کی مسجد کے باہر جمعہ کی نماز سے قبل ایک بم دھماکے میں جمیعت کے رہنما مولوی شوکت شاہ ہلاک ہوگئے تھے ۔ سنیچر کو پولیس حکام کا کہناہے کہ ہڑتال کے دوران کہيں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہيں ملی ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے مولوی شوکت شاہ کے گھر جاکر ان کے گھروالوں سے تعزیت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110