8 اپریل 2011 - 19:30

صہیونی ریاست کی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں غزہ پر کئی بار حملے کرکے کم ازکم 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے پریس ٹی وی کے مطابق غزہ پر صہیونی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں۔

ابنا: صہیونی ریاست کے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر یہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے صہیونی ریاست سے کہا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اپنے حملے بند کردے۔دوسری طرف صہیونی ریاست کے صدر شعمون پریز نے اپنے ایک مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر یہ حملے انسانی حقوق کے دفاع کے لئے ہيں فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پر صہیونی ریاست کے یہ حملے امریکہ کی براہ راست حمایت کے تحت انجام پارہے ہيں ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں اسلامی بیداری کی لہر سے خائف یہ صہیونی ریاست سراسیمگی کے عالم میں یہ حملے کررہی ہے اور سعودی عرب کی حکومت جو اسلامی ملک کے دفاع کے بہانے بحرین میں عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110