ابنا: ایران میں ایٹمی ٹکنالوجی کے پانچویں قومی جشن کے موقع پر یوروگوئہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے پہلے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے ریکٹر سے ایندھن نکال لیا گیا تھا مگر جمعہ سے اس ریکٹر میں ایندھن ڈالنے کا کام دوبارہ شروع ہوا ہے ۔ روسی کمپنی روس ایٹم نے جمعہ کو یہ اطلاع دی تھی کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے ریکٹر میں ایٹمی ایندھن ڈالنے کا کام دوبارہ شروع ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں جو مشکلات پیدا ہوئی تھیں وہ فنی نوعیت کی تھیں اسی لئے اس کے ایندھن کو عارضي طور پر نکال لیا گیا تھا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایٹمی ٹکنالوجی کا آج قومی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں کے سابق سینئر سفارتکاروں اور دانشوروں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ مغرب کو چاہئے کہ وہ ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرے اورمغرب کے پاس اس کے سوا کوئي چارہ بھی نہيں ہے ۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے علاقے کے حالات اور بحرین میں سعودی عرب کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا اقدام غیر دانشمندانہ ہے اور اسے چاہئے کہ وہ فوری طور پر بحرین سے نکل جائے ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقے کے حالات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف واضح ہے اور تہران دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول کا پابند ہے ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں مصری وزیر خارجہ کے بیان کے بارے میں کہا کہ ہم مصر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے آئندہ سیاسی تعلقات کے بارے میں پرامید ہيں۔
۔۔۔۔۔۔
/110