4 اپریل 2011 - 19:30

یمن کی سیکورٹی فورسز نے آج ایک بارپھر جنوبی شہر تعز میں مظاہرین پر فائرنگ کی ہے۔

ابنا: عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ یمنی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہيں عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز یمنی حکومت کے کارندوں نے تعز شہر میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرہ کررہے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی گذشتہ روز بھی اسی شہر میں یمنی سیکورٹی فورسز نےفائرنگ کرکے کم از کم سترہ یمنی شہریوں کو ہلاک کردیا تھا ادھر یمن کے مغربی شہر ہدیدہ میں بھی یمنی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے کم ازکم دو مظاہرین کو ہلاک کردیا۔ ہدیدہ شہر کے عوام گذشتہ روز تعز شہر میں مظاہرین پر یمنی سیکورٹی فورسز کے حملوں اور سترہ افراد کے مارے جانے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن کے مختلف شہروں میں مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بائیس عام شہری مارے جاچکے ہيں ۔۔۔۔۔۔۔/110