ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ یمنی صدر عبد اللہ صالح کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے خفیہ طور پر تلاش کررہا ہے اخبار کے مطابق امریکہ یمن کے ڈکٹیٹر صدر کو تنہا کرنے کا فیصلہ کرجکا ہے امریکہ کئی برسوں سے یمن کے صدر کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور حالیہ واقعات میں بھی امریکہ نے یمن کے صدر کی بھر پور حمایت کی لیکن اب امریکہ پر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ علی عبد اللہ صالح کا عوام پر کنٹرول نہیں رہا اس لئے امریکہ عبد اللہ صالح کو تنہا کرنے اور اقتدار سے الگ کرنے کی درپردہ کوشش کررہا ہے ذرائع کے مطابق امریکہ اس کوشش میں ہے کہ کوئی ایسا فرد علی عبد اللہ صالح کی جگہ لائے جو امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110