ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورسز نے غیرملکی فوجوں کے ساتھ ملکر بنی جمرہ نامی قصبے پر حملہ کیا اس حملے میں متعدد رہائشی مکانات کو انہوں نے منہدم کردیا بنی جمرہ قصبے میں بحرینی اور غیرملکی فوجوں کے حملے میں عام شہریوں کی املاک اور گاڑیوں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف بحرین کے ہزاروں شہریوں نے حسن جاسم مکی نامی جوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کی جسے بحرین کی سیکورٹی فورسز نے زیرحراست ایذائيں دے کر شہید کردیا تھا اس جلوس جنازہ کے شرکاء نے اپنے مطالبات کی تکمیل تک مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اعلان کیا۔جلوس جنازہ کے شرکا نے بحرین کے امور میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک سے غیرملکی فوجوں کے نکل جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی تک اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
