ابنا: سنيچر کو قندھار میں ہونےوالے احتجاجی مظاہرے میں اس وقت دس افراد جاں بحق ہوگئے جب افغان سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو سرکاری دفاتر اور اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی جانب مارچ کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ یاد رہے امریکہ کے انتہا پسند پادری ٹیری جونز اور اس کے ایک ساتھی نے اپنے کفرآمیز اقدام کے تحت چند دنوں قبل قرآن کریم کو آگ لگانے جیسی شرمناک حرکت کا ارتکاب کیا جس پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ اس متعصبانہ اور شرمناک اقدام پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110