30 مارچ 2011 - 19:30

کل رات کو بحرین میں انتفاضہ تکبیر جاری رہا اور پورا بحرین، بحرین کے مظلوم عوام کی صدائے اللہ اکبر سے گونجتا رہا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے کل بھی پوری رات اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور ان نعروں سے ملک کے تمام علاقے گونجتے رہے۔ کل رات ایک 15 سالہ بچے کی شہادت کی خبر بحرین میں جنگل کی آگ کی مانند پھیل گئی اور الله اکبر کی صدا گذشتہ راتوں سے بالکل مختلف تھی گویا بحرین کے پھول جیسے ننھے شہید نے بحرینیوں کی جان میں نئی جان ڈالی تھی۔15 سالہ ننھا شہید ایک سید زادہ تھا سید احمد سعید شمس جس کو سار کے علاقے میں آل خلیفہ اور آل سعود کے جلادوں نے گولی ماری تھی۔ یہ گولی شہید کی گردن میں لگی تھی۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہےدریں اثناء آل خلیفہ خاندان کے وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بچہ کھیل رہا تھا کہ گر گیا اور مرگیا اور اس کو کوئی گولی نہیں لگی بلکہ اس کی گردن ایک پتھر لگنے سے زخمی ہوگئی تھی جو اس کے پیر سے پھسل کر اس کو لگ گیا تھا!!!۔

تصاویر/ 15 سالہ ننھا شہید سید احمد سعید شمس (+18)

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

..........

/110