29 مارچ 2011 - 19:30

مصر کے وزیر خارجہ نبیل العربی نے اس بات پر زور دیا ہےکہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات میں نیا موڑ لانے پر آمادہ ہے ۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نبیل العربی نے وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ ایران ایک اہم ملک ہے اور اس کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔مصر کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ہمارا دوست ملک شمار ہوتا ہے اور ہم اس ملک کو ایک دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔ مصر کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ اپنے ملک کی آمادگی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ حزب اللہ ، لبنانی معاشرے کا حصہ ہے اور اگر یہ جماعت مصر کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہو تو ہم ان مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110