27 مارچ 2011 - 19:30

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد جاں بحق اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: پکتیکا صوبہ کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان مخلص افغان نے آج بتایا کہ کل رات بارمال ضلع میں ایک تعمیراتی کمپنی کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں بیس افراد مارے گئے مارے جانےوالوں میں زیادہ تر کا تعلق مزدوروں سے ہے ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نےقبول کی ہے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کے افراد نے نیٹو اور افغان فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے یہ دہشت گردانہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب اس سے ایک ہی دن قبل طالبان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بارہ افراد ک یرہائی کے عواض پچاس افغان پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دینے کو تیارہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110