ابنا: زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر تئیس منٹ پر آیا۔جس کے فوری بعد جاپان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا تاہم اسے بعد میں واپس لے لیاگیا۔جاپانی ٹی وی کے مطابق جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جاپان میں گیارہ مارچ کو آٹھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے اور دس میٹر بلند سونامی لہروں نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں تباہی مچادی تھی سونامی اور زلزلے میں ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110