اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "شیخ ابومیثم البحرانی" نے العالم نیوز چینل کو بتایا کہ بحرین اور فلسطین کی صورت حال بالکل ایک جیسی ہے؛ ہمارے ملک پر بیرونی قبضہ ہوچکا ہے، سینکڑوں افراد لاپتہ اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے ہیں جن کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں معلوم اور شہیدوں کی میتین بھی گویا قابض اور غاصب فوجوں کی قید میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ بحرین کے 14 اعلی راہنما پابند سلاسل ہیں اور انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے اور انہیں ابھی تک اپنے وکلاء سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110