اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مظلوم اور با استقامت انقلابی عوام نے کل کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں عظیم احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ یہ مظاہرے بحرین کے مختلف علاقوں میں ہورہے ہیں اور ان میں 5 لاکھ سے زائد بحرینی عوام کی شرکت کی توقع ہے۔بحرینی عوام نے قبل ازیں کل جمعہ کو "جمعة الغضب" اور "یوم الغضب" منانے کا کا اعلان کیا اور یوں بحرین پہلا ملک تھا جہاں دوسرا یوم الغضب منایا جارہا ہے جبکہ سعودی عرب میں دوسرا یوم الغضب منائے جانے کی توقع کی جارہی ہے اور بحرین کے بعد یمن میں بھی کل جمعہ کو دوسرا یوم الغضب منائے جانے کا آج اعلان کیا گیا ہے۔
کل بحرینی عوام قرآن مجید اٹھا کر مظاہرے کریں گے۔بحرین کے شیخ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ نے ایک ہفتہ قبل آل سعود، آل نہیان، آل صباح اور آل ثانی کی جارحیت کے بعد ملک میں تین مہینوں کے لئے ایمرجنسی نافذ کی ہے لیکن عوام نے ابھی تک اس کو کوئی اہمیت نہیں دی ہے۔بحرین کے نوجوانوں نے دنیا کے تمام انقلابی اور استعمار مخالف نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی کل کی ریلیوں کو اپنی ویب سائٹوں، فورمز، سیٹلائت چینلز، سماجی نیٹ ورکس اور ہر دوسرے وسیلے سے کوریج دے کر مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کا ثبوت دیں۔بحرین میں کل یوم الغضب کی ریلیوں کے لئے آٹھ روٹس کا اعلان کیا گیا ہے جن میں بحرین ایئرپورٹ، شاہی محل، صافریہ محل (بحرینی کابینہ سیکریٹری ایٹ)، میدان شہداء (منہدم شدہ پرل اسکوائر)، دراز سے قدم اسکوائر، نویدرات، العکر اور معامیراور سلمانیہ اسپتال شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
