1 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے شہدائے بحرین کی مجلس ترحیم میں کہا کہ اسلامی نظام نے ملت اسلامیہ میں استقامت کی روح پھونکی ہے۔

ابنا: سید ابواترابی فرد نے کہا کہ آج مشرق وسطی میں جو بیداری کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہےوہ اسلامی انقلاب کی برکت ہے۔ انہون نے کہا کہ آج اسلامی دنیا نے اپنے دشمنوں کو بخوبی پہچان لیا ہے اور آگہی وبصیرت کے ساتھ ان کے مقابل استقامت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلامی بیداری کے بانی حضرت امام خمینی قدس سرہ ہیں ۔ سید ابواترابی فرد نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے سامنے مزاحمت اور استقامت کا ثبوت دیے کر اس کے ناجائز مطالبات نہ ٹھکرائے ہوتے، فلسطینی قوم کے حقوق پر تاکید کی ہوتی اور لبنان وعراق کی قوموں کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو آج عالم اسلام میں بیداری کی یہ لہر دیکھنے کو نہ ملتی۔انہوں نے علاقے میں اسلام پسندی کےگہرے اثرات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ترکی جیسے ملک میں جہاں اسلام مخالف نظام رائج تھا اب وہاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری بڑی عقیدت سے منائي جاتی ہے۔انہوں نےکہا کہ اب اس ملک کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان جنہوں نے اسلام مخالف نظام کو پیچھے دھکیلنےمیں اہم کردار ادا کیا ہے خود عزاداری کی مجلسوں میں خطاب کرتےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110