اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقہ میں جاری بیداری کو روکنے کے لئے تمام استعماری طاقتیں متحد ہوگئی ہیں انھوں نے لیبیا میں عوامی انقلاب اور دیگر عرب ممالک میں آنے والی عوامی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا اور اس کی حکومت دنیا کے تمام ممالک سے مختلف ہے لیبیا میں حکومت سنتی اور ایک شخص کے ارد گرد گھومتی ہے لیبیا میں حکومت دیگر ممالک کی طرح پیشرفتہ اور ترقی یافتہ حکومت نہیں ہے لیبیا کی حکومت قذافی اور اس کے بیٹوں کے ہاتھ میں ہے سب جانتے ہیں کہ لیبیا میں کوئی سرکاری طور پر وزارت خارجہ نہیں ہے لیبیا کے شرائط اور دیگر ممالک کے شرائط میں فرق ہے لیبیا میں قبائلی نظام ہے اور یہی وجہ ہے کہ لیبیا کے عوام کا انقلاب بھی دیگر ممالک سے مختلف ہے۔صالحی نے حزب اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ایک حکیم ، مدبر اور منظم تنظیم ہے اور حزب اللہ لبنان صرف لبنان کے لئے فعال ہے اور اس نے اسرائیل سے لبنان کی سرزمین کو آزاد کرایا اور آج بھی اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئي دیوار کے مانند کھڑی ہے۔ صالحی نے ترکی کے حکام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے موجودہ حکام کے اندر اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110