ابنا: ان ممالک نے قبل ازیں بحرینی عوام کے مظاہرے کچلنے کے لئے آمادگی ظاہر کی تھی۔ بحرینی ناروا فرمانروا کے حامی روزنامے الایام نے اپنی رپورٹ کے مطابق چھ خلیجی ممالک کی فوجیں بحرینی عوام کے مطالبات کچلنے کے لئے بحرین میں داخل ہونگے جس کے تھوڑی دیر بعد سعودی عرب کے ایک ہزار فوجی بحرین میں داخل ہوئیں۔ آل خلیفی بادشاہ کے مشیر نبیل الاحمر نے کہا کہ بحرینی حکومت نے خلیجی ممالک سے فوجی مداخلت کی درخواست کی تھی۔ دوسری طرف سے بحرین کے سابق وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی فورسز بحرین میں تعینات ہوگئے ہیں۔ بیرونی فوجی مداخلت کی خبریں ایسے حال میں شائع ہوگئی ہیں کہ آل خلیفہ خاندان کے ولیعہد نے گذشتہ ایام کی مانند آج بدی ٹیلی ویژن اسکرین پر ظاہر ہوکر لوگوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔