اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں بحرینی عوام نے کل بروز جمعہ "یوم السقوط" منایا اور ریلیاں نکالیں اور آل خلیفہ سے وابستہ غنڈوں نے ان پر حملے کئے۔
مظاہرین پر آل خلیفہ کی خاندانی حکومت کے گھات لگائے کرائے کے بیرونی غنڈوں نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے سِلمیہ سِلمیہ یعنی پر امن پر امن کے نعرے بلند کیے اور مظاہرین کو کرائے کے غنڈوں کا جواب دینے سے روک لیا۔



































