10 مارچ 2011 - 20:30

پاکستان کی حکومت نے کہا ہےکہ طالبان خیبر پختونخوا صوبے میں اسکولوں کو تباہ کررہے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ایک مقامی عھدیدار انے کہا کہ آج بھی طالبان دہشت گردوں نے اس صوبےمیں لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بموں سے تباہ کردیا۔ گذشتہ روز بھی طالبان دہشت گردوں نے درہ آدم خیل میں ایک اسکول تباہ کردیا تھا۔گذشتہ تین برسوں میں طالبان نے پانچ سو سے زائد اسکول تباہ کئے ہیں۔ طالبان اسلامی تعبیمات کے برخلاف اپنی تشدد پسندی کی روسے تعلیم نسواں کے خلاف ہیں۔ ادھر ایک غیرملکی ادارے تعاون سے تعلیم کو بہتر بنانےوالے ایجوکیشن ٹاسک فورس نے سال دوہزار گيارہ کو تعلیمی ایمرجنسی کا سال قراردیا ہے۔اس ٹاسک فورس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اس تباہ کن ایمرجنسی کے اثرات عوام کی زندگي کے تمام شعبوں پر پڑر ہے ہیں اور اس بحران سے ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے۔اس رپورٹ میں پاکستان میں تعلیمی صورتحال کو نہایت مایوس کن قراردیا گيا ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈھائي کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

........

/110