10 مارچ 2011 - 20:30

بحرینی نوجوان شیعہ اور سنی کی قید کے بغیر انقلاب کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہر دستیاب موقع سے استفادہ کرتے ہوئے دشمن کے پراپیگنڈوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ویسے تو آل خلیفہ خاندان بحرینی انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کے درپے ہے اور بحرینی شہریت یافتہ بیرونی "مُجَنَّسہ اور مرتزقہ" بھی تشہیر کررہے ہیں کہ انقلاب بحرین شیعہ انقلاب ہے لیکن بحرینی نوجوان شیعہ اور سنی کی قید سے بالاتر انقلاب کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

بحرین کے سینکڑوں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے کل آل خلیفہ اور ان کے کرائے کے بیرونی گماشتوں کی تشہیراتی مہم ناکام بناتے ہوئے کل مل کر منامہ یونیورسٹی میں نماز جماعت ادا کی۔

آگیا عین لڑائی میں اگر وقتِ نمازقبلہ رُو ہو کے زمیں بوس ہوئی قومِ حجازایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایازنہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نوازبندہ و صاحب و مُحتاج و غنی ایک ہوئے!تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے!

تصویریں دیکھئے:

منامہ یونیورسٹی میں شیعہ سنی انقلابی طلبہ حالت نماز میں

انقلاب بحرین کی علامت "پرل اسکوائر"

شیعہ اور سنی انقلابی بحرینی نوجوان ساتھ ساتھ

............

/110