اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج رات قطیف میں پر امن مظاہرین پر سعودی وہابی فورسز کے حملے میں 2 شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں ایک عینی گواہ نے بتایا کہ کئی سو مظاہرین پر امن انداز سے مظاہره کررہے تھے اور خواتین کے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے تھے جب سعودی افواج نے فائرنگ کی اور بے حس کردینے والے گرنیڈ بم پھینکے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
10 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 230714
ذرائع نے ابنا ڈاٹ آئی آر کو بتایا کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے القطیف میں پرامن شیعہ مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کرکے 2 مظاہرین کو شہید اور دسیوں کو زخمی کردیا ہے۔