اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حرکۃ الحق نامی اپوزیشن جماعت کے راہنما شیخ حسن المشیمع نے بحرینی اپوزیشن راہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے "بارادۀ قیام جمہوریہ" نامی الائنس تشکیل دیا ہے جس کا ہدف ملک میں بادشاہی نظام حکومت کی سرنگونی تک مزاحمت اور اس ملک کو سلطنت و بادشاہت کی بجائے جمہوریہ میں بدلنا ہے۔ دوسری طرف سے مذکورہ الائنس کے بانیان نے اپنے بیان میں بھی کہا ہے: ہم حرکۃالوفاء، حرکۃ الحق" اور "حرکۃ احرار البحرین" کے الائنس کے قیام کا اعلان کرتے ہیں جس نے حکومت کی سرنگونی اور بحرین میں ڈیموکریٹک جمہوریہ کے قیام تک حکومت وقت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: اس الائنس کی رائے یہ ہے کہ بحرینی عوام کا اصلی اور بنیادی مطالبہ آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی اور ملک میں ڈموکریٹک جمہوریہ کا قیام ہے کیونکہ ڈموکریٹک جمہوریہ ہی عوامی مطالبات پر عملدرآمد کرسکتی ہے اور ان کی ضروریات پوری کرسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے: اس الائنس کو یقین ہے کہ مزاحمت پرامن ہونی چاہئے اور پورے ملک میں مختلف روشوں سے جاری اور ساری رہنی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110