7 مارچ 2011 - 20:30

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ ایک بارپھرزورپکڑرہا ہے۔ مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعدادمیں شریک ہوگئي ہیں۔

ابنا: بحرین کے دارالحکومت منامہ میں حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ ایک بارپھرزورپکڑرہا ہے۔مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعدادمیں شریک ہوگئي ہیں۔ دارالحکومت منامہکا پرل اسکوائر مظاہرین کی آماجگاہ بنا ہواہے ۔اتوارکو ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے دفتر کے سامنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے حق میں احتجاج کیا اور حکمراں خاندان کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین ملک میں بادشاہی نظام کے خاتمے اور ایک جمہوری اورمنتخب حکومت کو اختیارات کی منتقل کرنےکا مطالبہ کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110