ابنا: موصولہ رپورٹوں کےمطابق بحرین کا دارالحکومت منامہ ایک بارپھر مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا ۔منامہ اور دوسرےشہروں میں ہزاروں بحرینی خواتین ، مرد اوربچوں نےزبردست مظاہرےکئے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ہزاروں بحرینی شہریوں نےآج (اتوار) منامہ کی سرکاری عمارتوں کے سامنے دھرنادیااورشاہی حکومت کےخاتمےکامطالبہ کیا۔بحرین کے ایک سیاسی کارکن صادق الجمری نےتاکیدکےساتھ کہاکہ اگرحکومت عوام کے مطالبات نہيں مانےگي تو سول نافرمانی شروع کردی جائےگی۔الجمری نےایک بار پھرآل خلیفہ حکومت کےخاتمےپرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگرحکومت بحرین،عوام کے مطالبات پرتوجہ نہيں دےگی توعلمائےبحرین لاکھوں عوام کےہمراہ سڑکوں پر نکل آئيں گے اور ہڑتال جاری رکھیں گے۔اس وقت بھی ہزاروں بحرینی مظاہرین منامہ کےپرل اسکوائرپرخیمےلگائےہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہيں۔ لیبیا میں ہزاروں انقلابی، معمرقذافی کی نفسیاتی جنگ پرکوئی توجہ دیئےبغیرمغربی شہروں کی جانب رواں دواں ہيں۔المنار ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق لیبیاکےانقلابی ، معمرقذافی سےوابستہ فوج کےایک مرکز شہر سرت میں داخل ہونےکی کوشش کررہےہيں۔ انقلابیوں کےقافلےکی گاڑیوں پراینٹی ائرکرافٹ نصب ہے۔ اس وقت شہرراس لانوف، طبرق ، مصراتہ اورالزاویہ انقلابیوں کے زيرکنٹرول ہے۔عمان سےموصولہ خبروں کےمطابق حکومت عمان نےاپنےملک میں صحافیوں کےداخلےپرپابندی عائدکردی ہے۔ارناکی رپورٹ کےمطابق بعض غیرملکی صحافیوں کوملک کےاندرداخل ہونےکی اجازت نہيں دی جارہی ہے۔یمن میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ علی عبداللہ صالح کی حکومت سے برطرفی تک وہ اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے مصر میں بھی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔اسکندریہ میں سیکڑوں افراد نے ریاست کے سیکیورٹی ہیڈکوارٹر پرحملہ کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110