ابنا: اطلاعات کے مطابق تازہ جھڑپوں میں بہت سے افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ دارالحکومت طرابلس میں سکیورٹی افواج نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ زاویہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہاں بہت سے لوگ اس وقت مارے گئے جب پر امن مظاہرین پر کرنل معمر قذافی کے شرپسندوں نےفائرنگ کردی مظاہرین لیبیا کے خونخوار صدر سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائے لیکن 40 برس سے زآئد عرصہ سے اقتدار کے نشہ میں مست کرنل اقتدار سے الگ ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں عرب مممالک کے یہ ایسے ڈکٹیٹر ہیں جن کی امریکہ اور مغربی ممالک حمایت کرتے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
4 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 229720
لیبیا کے شہر زاویہ میں شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں جہاں لیبیا کے خونخوار صدر کرنل معمر قدافی کے شرپسندوں نےمظاہرین پر حملے کئے ہیں اور شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے شدید بمباری کی ہے جس میں 50 سے زآئد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔