اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق موصل کے آپریشن کمانڈر "حسن کریم خضیر" نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے اس شہر میں ایک سعودی شہریت کے حامل دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ شخص موصل کے مغربی علاقے "الرفاعی" میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی دہشت گرد اس سڑک کی طرف جاتا ہوا گرفتار ہوا جہاں لوگ مظاہرے کررہے تھے اور گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ عوام کی ریلی میں ہی خودکش کاروائی کرنا چاہتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی دہشت گرد نے خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھی اور سیکورٹی فورسز نے اس کی جیکٹ اتار کر اسے ناکارہ بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی دہشت گرد جعلی کاغذات کی مدد سے عراق میں داخل ہوا تھا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراق کے سابق آمر صدام کی بعث حکومت کے زوال اور نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سعودی عرب کا کردار اس ملک میں مسلسل تخریبکارانہ رہا ہے اور سعودی حکمران نئی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار کرنے اور اس نئی صورت حال کو تسلیم کرنے سے گریز کررہے ہیں جیسا کہ وہ اس وقت دنیائے اسلام مین عوامی انقلابات کی بھی شدید مخالفت کررہے ہیں اور سعودی حکومت سے وابستہ مفتی بھی ان انقلابات کو حرام قرار دیتے ہوئے آمر اور غیر منتخب حکمرانون کو ولی آمر قرار دے رہے ہیں لیکن اب ان کو اپنے ملک میں بھی انقلاب کا سامنا ہے؛ گوکہ سعودی عوام اصلاح کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اگر وہ لوگوں کی درخواست کو قابل قبول نہ سمجھیں اور سر تسلیم خم نہ کریں تو انقلاب کے مطالبات مین شدت بھی آسکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔/110
4 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 229642
موصل کے آپریشن کمانڈر نے کہا کہ خودکش کاروائی کے لئے دھماکہ خیز مواد کی جیکٹ پہنے سعودی دہشت گرد کو کسی کاروائی سے قبل ہی گرفتار کیا گیا ہے۔