2 مارچ 2011 - 20:30

ہنگو میں ریلوے روڈ پر خودکش دھماکے میں9 افراد جاں بحق اور32 زخمی ہوگئے۔

ابنا: ڈی سی او ہنگو عادل صدیق کے مطابق خودکش حملہ آور نے ریلوے روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھری کار پولیس موبائل سے ٹکرا دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں6 سوکلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور15 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت9 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110