ابنا: صدرجناب احمدی نژاد نے آج ایران کے مغربی علاقے لرستان میں عوام کے بڑے مجمع سے خطاب میں کہا کہ تسلط پسند طاقوں نے ایٹم بم بنائے ہیں اور اور اسے استعمال کیا ہے اور قانون اور قوموں کی مرضی کے برخلاف انہیں بعض مقامات پرنصب کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملت ایران اٹھ کھڑی ہوئي ہے اور تمہاری توسیع پسندی کا مقابلہ کرے گي اور تمہاری یہ آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی کہ ملت ایران پسپائي اختیار کرلے گي۔صدر احمدی نژاد نے کہا کہ جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے وہاں امریکہ صیہونی حکومت اور ان کےاتحادیوں کا ہاتھ ہوتا ہے لہذا ان پرمقدمہ چلایا جانا چاہے ، انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے اپنے ملک میں شدید گھٹن کاماحول بنادیا ہے اور ہرروز امریکہ مختلف صوبوں میں مظاہرے ہورہےہیں جن میں فساد، لوٹ کھسوٹ اور ظلم و تعصب کےخلاف آواز اٹھائي جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہےکہ امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد غربت زدہ ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے مستقبل قریب میں عالمی بیداری سے ظلم و ستم اور سامراج کو دنیا سے اکھاڑ پھینکے گي۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئي سازشوں کا ھدف شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے بعض ملکوں کے تیل کے ذخائر پرقبضہ کرنا ہے۔ صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اقوام عالم کے نزدیک سے سب سے زیادہ قابل نفرت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110