ابنا: لیبیاکے حالات دن بدن خراب سے خراب ترہوتے جارہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہمسایہ ممالک میں منتقل ہوچکے ہیں ۔فورسز اورمظاہرین میں لڑائی کے بعدبن غازی ،زاویہ اورالبیدہ شہر پرمظاہرین کا قبضہ ہوگيا ہے۔زاویہ میں مظاہرین کے قبضے کے بعدشہریوں نے ریلیاں نکالیں اورنمازشکرانہ اداکی۔۔ لیبیا کے کئی مشرقی اور مغربی شہروں میں حکومتی مخالفین نے اقتدار کی منتقلی کے لیے قومی کونسل تشکیل دے دی ہے۔ادھر لیبیا کے ڈکٹیٹر اور خوانخوار صدر کرنل قذافی اقتدار سے چپکے ہوئے عوام کا بےدردی کے ساتھ قتل عام کررہے ہیں۔ مظاہرین کے قبضہ میں آنے والے شہروں پر قذافی ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ذریعہ بمباری کررہا ہے اور اپنے ہی عوام کو ظلم و ستم اور بربریت کا نشانہ بنا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110