ابنا: انھوں نے کہا کہ بعض اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ جیسا کہ پہلے بھی ہم اعلان کرچکے ہیں امام موسی صدر اور ان کے دو ساتھی لیبیا کی جیل میں زندہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لیبیا کے صدر کرنل قذافی کےجہازوں کی ے لیبیائی شہریوں اور آبادی والے علاقوں پر وحشیانہ بمباری پر تشویش لاحق ہے اور اس سے امام موسی صدر کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے شام میں ایرانی سفیر نے لیبیا کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھیں امام موسی صدر کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو ان کی آزآدی کے لئے اقدام کریں ۔ واضح رہے کہ امام موسی صدر کو لیبیا کے دورے کے دوران کرنل قذافی نے اغوا کروالیا تھا اور تین دہائياں گذرنے کے بعد ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے بعض ذرائع کے مطابق امام موسی صدر کو قذافی نے جیل میں بند کررکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110