21 فروری 2011 - 20:30

ایک مغربی اخبار نے لیبیا پر 40 سال تک حکمرانی کرنے والے مغربی ممالک کے حامی ڈکٹیٹر کرنل قذافی کو دیوانہ قراردیتے ہوئے اخبار لکھا ہے کہ مغربی ممالک کا یہ حامی ڈکٹیٹر اپنی عمر کے آخری ایام میں سخت مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔

ابنا:  اخبار اینڈیپینڈٹ نے لکھا ہے کہ لیبیا پر 40 سال تک حکمرانی کرنے والے مغربی ممالک کے حامی ڈکٹیٹر کرنل قذافی بہت بڑے دیوانے ہیں جو اپنی عمر کے آخری ایام میں سخت مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔اخبار کے مطابق کرنل قذافی نے عورتوں اور لڑکیوں کو اپنا محافظ بنایا اور اب وہ کسی سوراخ میں چھپ گیا ہے یا بھاگ گیا ہے. اخبار کے مطابق لیبیا اب ایک جہنم میں تبدیل ہوگیا ہے سڑکوں پر لوگوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں اور کرنل  قذافی کے بدمعاش لوگوں پر مسلسل فائرنگ کررہے ہیں ۔ اخبار کے مطابق انٹرنیٹ سے حاصل ہونے  والی تصویروں سے لیبیا میں ہونے والے المیئے کا بخوبی پتہ چلتا ہے کہ بنغازی اور طرابلس میں خون کا حمام جاری ہے اور کرنل صاحب اپنے ہی شہریوں پر جنگی جہازوں سے بم گرا رہے ہیں۔اخبار کے مطابق لوگ کرنل قذافی کے وحشیانہ عمل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ، مغرب کی کوئی بھی طاقت اپنے ڈکٹیٹروں کو نجات نہیں دلا سکتی ۔

.......

/110