ابنا: ملک بھر میں سکیورٹی فورسزاورمظاہرین میں جھڑپیں۔رات گئے بن غازی شہر میں کم از کم20 مظاہرین ہلاک ہوئے ۔ اس طرح مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد2سو ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔حکام کے مطابق مشرقی لیبیا میں مظاہریں نے سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے اور دھمکی دی ہے اگر سکیورٹی فورسز نے شہرAl-baida کی ناکہ بندی ختم نہ کی تو مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا۔لیبیا کے دارالحکومت میں صدر معمر قزافی کے حامیوں نے بھی اپنے رہنما سے وفاداری دیکھانے کے لئے ریلی نکالی ۔دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہWilliamHagueنے عالمی رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا میں حکومت مخالف مظاہریں پرجاری مظالم کے خلاف آواز بلند کریں جبکہ اسٹریلیا نے لیبیا میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔
........
/110