18 فروری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرمقام تہران میں ایروناٹکس اور متعلقہ صنعتوں کی نمايش شروع ہوئي ہے۔

ابنا: اس نمائش میں ایروناٹکس کمپنیوں نے اپنے شعبوں میں سافٹ ویر اور ہارڈ ویر کی نمائش کی ہے۔ اس نمائش میں ایر پورٹ سروس کمپنیاں بھی شرکت کررہی ہیں۔قابل ذکرہے اس طرح کی نمائشیں ایروناٹکس صنعتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی توانائيوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایران نے مغربی ملکوں کی غیر انسانی پابندیوں کےباوجود مختلف صنعتوں میں ترقی کی ہے جنہيں اس طرح کی نمائشوں میں عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔یہ نمائش بین الاقوامی نمائشوں کے مرکز میں لگائي گئي ہے۔

.......

/110