ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج صوبہ بوشہر کے انتظامی اداروں کےحکام خطاب میں کہا کہ ملت ایران نےدنیا پرمسلط سامراجی نظام کی تمام سازشیں ناکام بنادی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملت ایران کی ذمہ داری یہ ہےکہ انسانیت کو انبیاء الھی کے اقدار سے آگاہ کرے اور آج ساری دنیا میں ملت ایران کا نام روشن ہے اور وہ ساری انسانیت کو راہ دکھارہی ہے۔ادھر بوشہر کے علماء اور دانشوروں نے بھی صدر جناب احمدی نژاد سے ملاقات کی۔ صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ آج کی دنیا کو نئي راہ اوراعلی ثقافت کی ضرورت ہے اور صرف ملت ایران ہی یہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےکیونکہ وہ حقیقی اسلام اور فکر صحیح کی حامل ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سامراج یہ دعوی کرتا ہےکہ ملکوں کی ترقی سرمایہ دارانہ نظام سے وابستگي سے ہی ممکن ہےاور مغرب نے ایران کے اسلامی انقلاب کو بھی بے اثر ظاہرکرنےکی کوشش کی تھی لیکن ملت ایران کی روزافزون پیشرفت سے یہ سازش بھی ناکام ہوگئي۔ صدیوں کا سفر دنوں میں طے کیا جاسکتا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج خلیج فارس می واقع ایران کِ ایک تجارتی اور تفریح مرکز "جزیرہ کیش " میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایسے عالم میں جب سطحی اور کھوکھلے مکاتب فکر ناکام ہوگئےہیں ایرانی مفکرین اور دانشوروں کو آگے آنا چاہیے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہےکہ ایرانی دانشور اور ماہرین ترقی کی اعلی منازل اور اسکو طے کرنے کے راستے کو بیان کریں تاکہ ایران اپنی علمی اور سائنسی ترقی میں آگے نکل جائے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اگر ہم دوسروں کے نقش قدم پر چلیں گے تو ہمارے اور ان کے درمیاں فاصلہ رہے گا لیکن علمی کاموں کے لئے ایرانی ثقافت اور روشوں کی یہ خاصیت ہےکہ ان کے سہارے صدیوں کا سفر دنوں میں طے کیا جاسکتا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ انسانی سعادت کی اعلی منزلوں تک پہنچنا علمی کام ہے۔
.........
/110