ابنا: بریگيڈئیر جنرل رادان نے کہا کہ ایم کے او کے دہشتگردوں نے چودہ فروری کو لوگوں کو قتل کرنے کی سازش بنائي تھی لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔
انھوں نے کہا کہ تہران کے بعض علاقوں میں ایم کے او دہشت گردوں نے پولیس اور عوام کی طرف فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نو پولیس اہلکار زخمی اور ایک راہ گير شہید ہوگيا۔
واضح رہے کہ مصری عوام کی حمایت کی آڑ میں امریکہ صہیونی ریاست اور برطانیہ کے اکسانے پر شرپسندوں کے سرغنوں کی جانب سے بلوے مچانے کی دعوت کے بعد کچھ شرپسندوں نے تہران کی سڑکوں پر گڑ بڑ پھیلانے کی کوشش کی تاہم ایرانی عوام اور سیکورٹی حکام نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی۔
منافقین کے حملے میں کل ایک حافظ قرآن طالبعلم کی شہادت
کل تہران میں منافقین، فتنہ پرور اور ضد انقلاب افراد نے ایک بلوے کے دوران آرٹس یونیورسٹی کے ایک حافظ قرآن کریم اور ممتاز طالب علم کو گولی مار کر شہید کردیا۔ منافقین کے اس حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پولیس کے ایک اعلی اہلکار بریگيڈئیر جنرل رادان کے مطابق تہران میں بلوائیوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

شہید حافظ قرآن
آرٹس یونیورسٹی کے سربراہ نے مہر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صانع ژالہ اس یونیورسٹی کے ایک ممتاز، حافظ قرآن کریم اور بسیجی طالب علم تھے جسے کل منافقین نے بلوے کے دوران گولی مار کر شہید کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ منافقین نے اس ممتاز طالب علم کو شہید کرکے اپنے جرائم کی فائل کو مزید سنگين کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کل تہران میں منافقین، ضد انقلاب اور فتنہ پرور افراد نے مظاہرے کرنے کی کوشش کی جسے تہران کےعوام نے ناکام بنادیا۔